0

پی سی بی محمد عامر کا بروقت ویزا جاری نہ ہونے پر کرکٹ آئرلینڈ سے ناخوش

پاکستان کرکٹ بورڈ محمد عامر کو وقت پر ویزہ جاری نہ کرنے پر کرکٹ آئرلینڈ سے ناخوش ہے۔ذرائع کے مطابق اسکواڈ کے دیگر ارکان کے ساتھ محمد عامر کا ویزا اپلائی کیا گیا تھا، اسکواڈ کے تمام ارکان کو بروقت ویزے جاری کرنا میزبان کرکٹ بورڈ کی ذمہ داری تھی۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے کرکٹ آئرلینڈ کو اپنی ناراضگی اور مایوسی سے باضابطہ آگاہ کر دیا ہے اور ساتھ ہی خبردار کیا ہے کہ مستقبل میں کرکٹ تعلقات خوشگوار نہیں ہوں گے۔ذرائع کے مطابق محمد عامر ویزا نہ ملنے کے باعث کل ہونے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ سے باہر ہو گئے ہیں اور اب انہیں براہ راست انگلینڈ بھیجے جانے کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں