0

ارشد ندیم اگلے ہفتے پاکستان واپس آجائیں گے

اولمپیئن ارشد ندیم نے جنوبی افریقہ میں آؤٹ ڈور ٹریننگ مکمل کی۔آؤٹ ڈور ٹریننگ میں ارشد ندیم نے تھرو پر بہت محنت کی، وہ 5 ہفتے کی ٹریننگ کے لیے جنوبی افریقہ گئے اور اب وہ 2 ان ڈور سیشنز کے بعد اگلے ہفتے وطن واپس آئیں گے۔ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ آؤٹ ڈور سیشنز بہت اچھے رہے، تھرو میں بہتری آئی، کوچ ٹورسیئس لیبنبرگ نے تکنیک میں کافی بہتری لائی، فٹنس کے معاملے میں پہلے سے کافی بہتر محسوس کر رہا ہوں۔ان کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی مقابلوں میں فرق نظر آئے گا، پیرس اولمپکس میں بہترین کارکردگی ہدف ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں