0

رات میرے آبائی گھر میں پولیس نے چھاپہ مارا، اسلام آباد میں ہوں، آجائیں گرفتار کرلیں،تحریک انصاف کے رہنما نعیم پنجوتھا نے اور کیاکچھ کہہ دیا ؟جانیں

تحریک انصاف کے رہنما نعیم پنجوٹھہ نے کہا ہے کہ پولیس نے رات گئے میرے آبائی گھر پر چھاپہ مارا، مجھ سے پوچھا کہ میں کہاں ہوں؟ نعیم پنجوٹھہ نے کہا کہ گھر والوں سے بدتمیزی کی گئی، میں اسلام آباد میں ہوں، آکر گرفتار کریں۔ نعیم پنجوٹھا نے کہا کہ پولیس اور سادہ کپڑوں میں ملبوس لوگوں نے خاندان کے گھر میں بھی توڑ پھوڑ کی۔ دوسری جانب فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد… جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولیس نے رات گئے فواد کے آبائی گاؤں لدھڑ ضلع جہلم میں چھاپہ مارا۔ حبا فواد کا کہنا تھا کہ پولیس گھر کی تصاویر لے کر چلی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں