0

ڈیوڈ ملر نے اپنی شادی کس لیگ کی وجہ سے ملتوی کی؟ وسیم اکرم کا انکشاف

وسیم اکرم نے دلچسپ انکشاف کیا ہے کہ جنوبی افریقی بلے باز ڈیوڈ ملر نے کرکٹ لیگ کی وجہ سے اپنی شادی کی تاریخ آگے بڑھا دی۔اے سپورٹس سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے کہا کہ ڈیوڈ ملر کو بنگلہ دیش پریمیئر لیگ 2024 کے آخری تین میچز کھیلنے کے لیے ڈیڑھ ملین ڈالر کی پیشکش ہوئی تھی، انہوں نے ٹورنامنٹ میں کھیلنے کے لیے اپنی شادی ملتوی کر دی۔بیٹر کی شاندار کارکردگی کی وجہ سے ان کی ٹیم فارچیون باریسال بھی پہلی بار بنگلہ دیش پریمیئر لیگ 2024 میں ٹائٹل جیتنے میں کامیاب رہی۔غور طلب ہے کہ ملر نے حال ہی میں کیپ ٹاؤن میں ستاروں سے سجی تقریب میں اپنی دیرینہ گرل فرینڈ کیملا ہیرس سے شادی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں