0

بڑے اپ سیٹ، ن لیگ کے کئی بڑے پہلوان پارلیمان سے آؤٹ،نام بارے جان کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے

لاہور: عام انتخابات میں بڑے اپ سیٹ ،ن لیگ کے کئی بڑے پہلوان پارلیمان سے آئوٹ ہوگئے۔ لاہورسے خواجہ سعد رفیق ،شیخ روحیل اصغر اورمیاں نعمان کو شکست کھانا پڑی، رانا مشہود بھی ہار گئے۔ گوجرانوالہ میں مسلم لیگ کی مضبوط تصور کی جانے والی سیٹ بھی گئی،حلقہ این اے 78میں خرم دستگیر شکست کھا گئے۔ لاہور کے حلقے این اے 122میں سعد رفیق کو لطیف کھوسہ نے ہرادیا،مسلم لیگ ن کے شیخ روحیل اصغر لاہور کے حلقہ این اے 121سے شکست کھا گئے۔ لاہور سے این اے 129سے میاں نعمان کو شکست ہوئی، جبکہ رانا مشہود پی پی 172بھی اپنی سیٹ نہ جیت سکے۔ فیصل آبادمیں رانا ثنااللہ کو حلقہ این اے 100 سےآزاد امیدوار نثار جٹ نے اپ سیٹ شکست دی، رانا ثنا اللہ کے داماد احمد شہریار پی پی 116 سے اپنے اپنی سیٹ بچا نہ سکے۔ فیصل آباد کے حلقہ این اے 102 میں عابد شیر علی کو بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ این اے 83 سوگودھا سے محسن شاہ نواز رانجھا بھی پارلیمنٹ سے آئوٹ ہوگئے۔ ننکانہ کے حلقہ این اے 111 سے برجیس طاہر بھی اپنی سیٹ ہار گئے۔این اے پندرہ مانسہرہ سے قائد ن لیگ نوازشریف بھی جیت نہ سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں