0

کیا مریم نواز وزیر اعلیٰ پنجاب بننے جارہی ہیں؟ زرداری شہباز ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

اسلام آباد:پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری اور صدر ن لیگ شہبازشریف کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔ذرائع کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی رہائش گاہ پر آصف زرداری اور شہباز شریف کی ملاقات گزشتہ رات ہوئی اور دونوں جماعتوں نے الیکشن مہم کے دوران کی جانے والی تنقید پر گلے شکوے کیے۔اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ صدر ن لیگ نے شکوہ کیا کہ انتخابی مہم میں پیپلزپارٹی کی قیادت نے بےجا تنقید کی۔جس پر آصف علی زرداری نے کہا کہ وہ الیکشن کا حصہ تھا اس کو ختم کیا جائے، میاں صاحب آپ بھی تو جلسوں میں پیپلزپارٹی پر تنقید کرتے رہے، اب ہمیں حکومت سازی کیلئے معاملات کو طے کرنا چاہیے۔ذرائع کے مطابق سابق صدرآصف زرداری نے مریم نواز کو وزیراعلیٰ بنانے کی تجویز دی اور ساتھ ہی کہا کہ جمہوریت میں استحکام کیلئے مل کر فارمولا طے کرنا ہوگا، ہم اپنی جماعت سے مشاورت کرتے ہیں اور آپ بھی کر لیں۔بھارتی میڈیا نے حکومت سازی کیلئے ’نواز زرداری ملاقات‘ کا دعویٰ کردیاملاقات سے متعلق ذرائع نے مزید بتایا کہ شہبازشریف نے نوازشریف سے مشاورت کے لیے وقت مانگا ہے۔ دونوں جماعتیں مشاورت کے بعد بات چیت کو آگے بڑھائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں