0

ڈیرہ اسماعیل خان ، پولیس موبائل پر حملہ ، ایس ایچ او شہید ، 3 دہشتگرد ہلاک

ڈیرہ اسماعیل خان :ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس موبائل پر حملے میں ایس ایچ او شہید جبکہ جوابی فائرنگ میں 3 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔پولیس کے مطابق مورگہ حسن خیل میں اے ایس آئی دین محمد الیکشن ڈیوٹی سے واپس آ رہا تھا کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی۔پولیس کے مطابق بعدازاں پولیس اور علاقہ مکینوں کی جوابی کارروائی میں 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے جو موٹرسائیکلوں پر فرار ہونے کی کوشش کررہے تھے۔واقعے کے کچھ دیر بعد دہشتگردوں اور پولیس پارٹی کے درمیان ایک بار پھر فائرنگ کا تبادلہ ہوا ، فائرنگ کے نتیجے میں 2 دہشتگرد زخمی بھی ہوئے۔ دہشتگردوں نے فرار کی کوشش میں دستی بم کا بھی استعمال کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں