0

نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا خواب چکنا چور ہوچکا ہے، بیرسٹر سیف نے مزید کیا کہا؟جانیں

اسلام آباد:تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ نواز شریف کے وزیراعظم بننے کا خواب چکنا چور ہوچکا ہے۔اپنے ایک بیان میں بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ پریس کانفرنس میں نواز شریف کی پریشانی عیاں تھی، نواز شریف عوامی فیصلے کا احترام کریں۔بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ نواز شریف تسلیم کرلیں کہ انہیں عوام نے مسترد کردیا ہے، جمہوریت کےدشمن بدترین دھاندلی کر رہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے ہاتھ پاؤں باندھ کر الیکشن میں اتارا گیا، ہماری اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی کوشش ہورہی ہے۔بیرسٹر سیف کا مزید کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا سمیت پورے پاکستان میں ہمیں اکثریت ملی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں