0

پاک بھارت گلوکاروں کا نیا کلام “نور اللّٰہ”ریلیز ہوتے ہی چھا گیا

اسلام آباد:بھارت کے معروف گلوکار و موسیقار سلیم مرچنٹ اور پاکستانی گلوکار سلمان حسن کے اشتراک سے تیار کیا گیا کلام “نور اللّٰہ” ریلیز ہوتے ہی چھاگیا۔ تفصیلات کے مطابق موسیقار سلمان حسن نے 2 فروری کو اپنے یوٹیوب چینل پر اپنے اور سلیم مرچنٹ کے نئے کلام “نور اللہ” کی ویڈیو اپلوڈ کی ہے، اس کلام کی ہدایتکاری وپن کوشل نے کی ہے، موسیقی کو بلال واجد نے ترتیب دیا ہے جبکہ کلام کو علی جان نے تحریر کیا ہے۔ سلیم مرچنٹ اور سلمان حسن کی روح پرور آواز میں ریلیز ہونے والے اس کلام کو مداحوں کی جانب سے خوب پذیرائی مل رہی ہے،ویڈیو پر تبصرے کرتے ہوئے مداح دونوں گلوکاروں کے اشتراک خوب پسند کررہے ہیںپاکستان اور بھارت کی سیاسی کشیدگی کے باوجود بھی کلام ‘نور اللہ’ نے دونوں ممالک کے مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی ہے۔ کہ گلوکار و موسیقار سلیم مرچنٹ اور سلمان حسن نے یہ کلام پیش کرکے دونوں ممالک کے دل جیت لیے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں