0

کراچی کی بارش نے عریشہ رضی کے مایوں کے رنگ میں بھنگ ڈال دیا

کراچی :ہفتے کی شب ہونے والی طوفانی بارش اور کے الیکٹرک نے پاکستان ڈرامہ انڈسٹری میں بطور چائلڈ آرٹسٹ قدم رکھنے والی معروف اداکارہ عریشہ رضی خان کے مایوں کے رنگ میں بھنگ ڈال دیا۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ عریشہ رضی خان کے مایوں کی تصاویر اور ویڈیوز خاص توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔اداکارہ کی رسم مایوں 3 فروری کی شب کراچی میں منعقد ہوئی، ابھی یہ تقریب جاری ہی تھی کہ اچانک موسلادھار بارش شروع ہوگئی۔اس اچانک بارش نے اداکارہ کے مایوں کی تقریب کا مزہ کرکرا کر دیا، ایک جانب مہمانوں کو آمد میں دشواری کا سامنا رہا، جس کی نشاندہی ایک وائرل ویڈیو میں اداکارہ نادہ خان نے بھی کی۔ تاہم وہ دوست ہی کیا جو بُرے حال میں بھی محفل کا رنگ نہ جما دیں، عریشہ رضی خان کے دوستوں نے بھی بھرپور کوشش کی کہ بارش کی وجہ سے ان کی پیاری سی دوست کا یادگار فنکشن خراب نہ ہو اور کمرے میں ہی بھنگڑے ڈالنا شروع کر دیئے۔اداکارہ کی مایوں کی تقریب کی کچھ ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عریشہ رضی نے مایوں کے لیے نارنجی اور سُنہری رنگ کے خوبصورت لباس کا انتخاب کیا جسے حسین نے ڈیزائن کیا جبکہ اُن کے دولہے میاں یعنی عبداللہ فرخ دلہن کی میچنگ کرتے نارنجی کرتا پاجامہ اور شال میں ملبوس تھے۔واضح رہے کہ اداکارہ نے 2022 میں خاموشی سے نکاح کیا تھا تاہم فوٹوگرافر کی جانب سے تصاویر وائرل ہونے کے بعد تنازع بھی کھڑا ہوگیا تھا لیکن ان کے مداحوں نے چائلڈ اسٹارکے نکاح کے بارے میں جان کر خوشگوار حیرت کا اظہار کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں