0

رشمیکا مندانا نے وجے دیورا کونڈا سے متعلق خاموشی توڑ دی

بالی ووڈ کی ابھرتی ہوئی اداکارہ رشمیکا مندانا نے اپنے بوائے فرینڈ وجے دیورا کونڈا سے متعلق خاموشی توڑ دی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ابھرتی ہوئی اداکارہ رشمیکا مندانا کا کہنا ہے کہ وہ ہر معاملے پر ان سے مشاورت کرتی ہیں، اور وجے نے پروفیشنل زندگی میں ان کی بہت زیادہ مدد کی ہے، وہ ان کے مشوروں کو سنجیدگی سے لیتی ہیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ وجے سیدھی، سچی اور کھری بات کرتا ہے وہ ایسی شخصیت ہے جس کی میرے دل میں بہت عزت ہے۔واضح رہے کہ رشمیکا مندانا اور ان کے ساتھی اداکار وجے دیورا کونڈا کی رواں ماہ منگنی کی افواہیں زیر گردش تھیں جسے وجے نے بے بنیاد قرار دیا تھا۔وجے دیورا کونڈا نے کہا کہ میں فروری میں منگنی یا شادی نہیں کررہا ہوں، ایسا لگتا ہے کہ میڈیا والے ہر دو سال بعد میری شادی کروانا چاہتے ہیں، میں ہر سال یہ افواہ سنتا ہوں، میڈیا مجھے پکڑ کر شادی کروانے کے چکر میں ہے۔واضح رہے کہ وجے دیوراکونڈا اور رشمیکا مندانہ دو فلموں ’گیتا گویندم‘ اور ’ڈیئر کومریڈ‘ میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں اور مداحوں کی جانب سے ان کی جوڑی کو پسند کیا گیا تھا۔وجے نے آخری مرتبہ فلم ’خوشی‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے جبکہ رشمیکا نے فلم ’اینیمل‘ میں مرکزی کردار نبھایا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں