0

ڈبلیو ایچ او کے سربراہ غزہ کے مصائب پر بولتے ہوئے رو پڑے

اسلام آباد:عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ ٹیڈروس اسرائیلی مظالم کا شکار غزہ کے مصائب پر بولتے ہوئے رو پڑے۔جنیوا میں غزہ ہیلتھ ایمرجنسی کے اجلاس میں غزہ کے بارے میں بولتے وقت ٹیڈروس کا گلا رندھ گیا۔ٹیڈروس چند لمحوں کےلیے خاموش رہے اور کہا کہ کوشش کے باوجود کہنے کو الفاظ نہیں، غزہ کے حالات ناقابل بیان ہیں۔دوسری جانب عالمی عدالت انصاف نے اسرائیل کے خلاف نسل کشی کا مقدمہ چلانے کا اعلان کرتے ہوئے مقدمہ نہ سننے کی اسرائیل کی درخواست مسترد کردی۔عالمی عدالت نے حکم دیا کہ اسرائیل غزہ میں نسل کشی روکنے کے لیے اقدامات کرے، جینو سائڈ کنونشن کے تحت کیس سننے کا اختیار ہے، اسرائیل کے خلاف نسل کشی کیس خارج نہیں کریں گے۔عالمی عدالت انصاف میں کیس کا فیصلہ سنانے کے دوران 17 رکنی پینل میں سے 16ججز موجود تھے جن میں سے 15 ججوں نے اس فیصلے کی تائید کی۔عدالت نے نسل کشی کنونشن پر عمل درآمد کے لیے اسرئیل کو ہنگامی احکامات اسرائیلی حکومت کو نسل کشی کی روک تھام اور اس کی تشہیر کرنے والوں کے خلاف سزا دینے کے اقدامات اور ایک ماہ کے اندر عدالتی احکامات پر عمل درآمد کے شواہد پیش کرنے کا حکم دینے کے ساتھ ساتھ اسرائیل کو غزہ میں انسانی امداد کی رسائی میں رکاوٹ ختم کرنے کا حکم بھی دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں