148

امریکی کانگریس کے ممبران کامنجمند اثاثے افغانستان کے حوالے کرنیکا مطالبہ

امریکی کانگریس کے ممبران نے منجمد اثاثے افغانستان کے حوالے کرنا کا مطالبہ کردیا ہے۔

امریکی کانگریس کے 37 ممبران کی جانب سے امریکی سیکریٹری خارجہ اور سیکریٹری خزانہ کے نام خط لکھا گیا جس میں مطالبہ کیا گیا کہ افغانستان کے منجمد اثاثے اقوام متحدہ کے ذریعے افغانستان کے حوالے کئے جائیں۔
خط کے متن کے مطابق عالمی اداروں کو افغانستان میں کام کرنے کی اجازت دی جائے،افغانستان میں 1 کروڑ 84 لاکھ افراد امداد کے منتظر ہیں، بھوک کے باعث بڑے پیمانے پر ہجرت کا خدشہ ہے اورمہاجرین کا بحران ایک بار پھر خطے کو غیر مستحکم کرسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں