0

معر شخص ٹرین کی زد میں آکر ہلاک، ویڈیو نے دل دہلا دیے

بھارت میں ٹرین کی زد میں آکر معمر شخص ہلاک ہوگیا، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی۔بھارت میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست اترپردیش کے شہر کانپور پنکی پاڑو ریلوے ٹریک کے قریب بزرگ شخص ریلوے ٹریک عبور کررہا تھا کہ ٹرین کی زد میں آکر زندگی کی بازی ہار گیا۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ریلوے ٹریک پر کوئی رکاوٹ نہ ہونے کے باعث لوگ ٹرین کی آمد کے باعث جلدی جلدی ٹریک عبور کررہے ہیں۔اسی دوران بزرگ شخص سائیکل لیے پٹڑی سے گزر رہا ہوتا ہے کہ ٹرین کی زد میں آجاتا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل اترپردیش کے ضلع جالون میں کوچنگ سینٹر جانے والی 18 سالہ لڑکی ورشا ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگئی تھی جبکہ اس کی دوست 17 سال کاجول زخمی ہوگئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں