136

اولاف شولز جرمنی کے نئے چانسلر منتخب، عہدے کا حلف اٹھا لیا

اولاف شولز جرمنی کے نئے چانسلر منتخب ہو گئے، اس کے ساتھ ہی خاتون رہنما انگیلا میرکل کا سولہ سالہ دور اقتدار بھی اپنے اختتام کو پہنچ گیا۔

سوشل ڈیموکریٹ اولاف شولز نے جرمنی کے نئے چانسلر کے طور پر عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ انہوں نے سبکدوش ہونے والی انگیلا مرکل کو گلدستہ پیش کر کے انہیں رخصت کر دیا۔ تریسٹھ سالہ شولز مرکل کی حکومت میں بطور وائس چانسلر اور وزیر خزانہ خدمات انجام دے چکے ہیں۔

جرمنی کی نئی مخلوط حکومت یورپی اتحاد کی حامی ہے اور ماحول دوست سرمایہ کاری میں اضافہ چاہتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں