0

حریم شاہ کو نسیم شاہ کی یاد ستانے لگی

اسلام آباد:معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کو آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کی یاد ستانے لگی۔گزشتہ روز بنگلورو کے ایم چنا سوامی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں نیوزی لینڈ کیخلاف فخر زمان نے 63 گیندوں پر سینچری اسکور کی اور اس شاندار پرفارمنس کی بدولت ہی پاکستان نے جیت اپنے نام کی۔فخر زمان کی زبردست سنچری اور قومی ٹیم کی نیوزی لینڈ کیخلاف جیت کے بعد شائقین کرکٹ بےحد خوش ہیں اور سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے جذبات کا اظہار کررہے ہیں۔ایسے میں قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ جو اس ورلڈ کپ کا حصہ نہیں ہیں، اُنہوں نے بھی اس جیت پر اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے۔نسیم شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر فخر زمان اور کپتان بابر اعظم کی تصویر پوسٹ کی اور شائقین کرکٹ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ “پی سی بی پر ہمیشہ یقین رکھیں”۔اُنہوں نے وسیم جونیئر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ “میری جان، کیا بات ہے آپ کی”۔نسیم شاہ نے بابر اعظم اور فخر زمان کی شاندار پرفارمنس اور پارٹنر شپ پر دونوں کی تعریف کی۔اس پوسٹ پر جہاں شائقین کرکٹ نے تبصرے کیے تو وہیں معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ بھی پیچھے نہ رہ سکیں۔حریم شاہ نے نسیم شاہ کے ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ “کاش آپ اس ورلڈ کپ کا حصہ ہوتے”۔ٹک ٹاکر نے کہا کہ “واقعی! اس ورلڈ کپ میں آپ کو بہت زیادہ یاد کیا ہے”۔واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈکپ کے 35ویں میچ میں فخر زمان کی دھواں دھار بیٹنگ کی بدولت پاکستان نے ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت نیوزی لینڈ کو 21 رنز سے شکست دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں