0

ملک میں گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں ستمبرکے دوران کمی کارحجان

اسلام آباد:ملک میں گھی اورخوردنی تیل کی قیمتوں میں ستمبر کے دوران عمومی کمی کارحجان دیکھنے میں آیا ہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے جاری ماہانہ رپورٹ کے مطابق ستمبرکے مہینہ میں گھی اورخوردنی تیل کی قیمتوں میں اگست کے مقابلہ میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ ستمبرمیں 5 کلو ڈالڈا آئل کی اوسط قیمت 2977.17 روپے ریکارڈ کی گئی جو اگست کے مقابلہ میں 2.06 فیصد کم ہے، اگست میں 5 کلو ڈالڈا آئل کی اوسط قیمت 3039.94 روپے اورگزشتہ سال ستمبرمیں 2864.05 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔رپورٹ کے مطابق ڈھائی کلوگرام ڈالڈاگھی کی ستمبرمیں اوسط قیمت 1404.80 روپے ریکارڈکی گئی جواگست کے مقابلہ میں 1.81 فیصد کم ہے، اگست میں ڈھائی کلوگرام ڈالڈا کی گھی کی اوسط قیمت 1430.63 روپے اورگزشتہ سال ستمبرمیں 1397.53 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔ایک کلو ڈالڈا گھی کی ستمبرمیں اوسط قیمت 544.44 روپے ریکارڈکی گئی جو اگست کے مقابلہ میں 1.03 فیصدکم ہے، اگست میں ایک کلو ڈالڈا گھی کی اوسط قیمت 550.13 روپے ریکارڈکی گئی جوگزشتہ سال ستمبرمیں 541.11 روپے تھی۔ اعدادوشمار کے مطابق ستمبرمیں ایک کلوسرسوں کے تیل کی اوسط قیمت 525.18 روپے ریکارڈکی گئی جواگست میں 529.01 روپے اورگزشتہ سال ستمبرمیں 523.36 روپے تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں