0

بونی کپور نے بالآخر سری دیوی کی موت پر خاموشی توڑ دی

ممبئی: بالی وڈ کے مشہور فلمساز بونی کپور نے اہلیہ و آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی موت کے پانچ سال بعد خاموشی توڑتے ہوئے حیران کُن انکشاف کر دیا۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بونی کپور نے پہلی مرتبہ اداکارہ کی موت کے بارے میں گفتگو کی اور واضح کیا کہ اُن کی موت قدرتی نہیں بلکہ حادثاتی تھی۔بونی کپور نے کہا کہ ’میں نے اہلیہ کی موت کے بارے میں کبھی نہ گفتگو کرنے کا فیصلہ کیا تھا کیونکہ مجھ سے 24 یا 48 گھنٹے تفتیش کی گئی تھی۔ افسران نے بتایا تھا کہ ان پر مجھ سے تفتیش کیلیے میڈیا کا دباؤ ہے۔‘متعلقہ: سری دیوی کی مشہور ساڑھیوں کی نیلامی کا اعلان فلمساز نے کہا کہ میں نے تفتیش میں تعاون کیا، یہاں تک کہ میرا جھوٹ پکڑنے والا ٹیسٹ بھی کیا گیا لیکن رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی کہ سری دیوی کی موت حادثاتی تھی۔انہوں نے سری دیوی کی سخت ڈائٹ کی عادت کے بارے میں بھی گفتگو کی۔ بونی کپور نے بتایا کہ وہ اچھی اور اسمارٹ نظر آنے کیلیے زیادہ تر بھوکی رہتی تھیں۔بونی کپور نے بتایا کہ سخت ڈانٹ کے سبب وہ ہماری شادی کے بعد متعدد بار بے ہوش ہوئیں، ایک بار تو وہ بے ہوش ہو کر زمین پر گر پڑیں جس کی وجہ سے ان کا ایک دانت ٹوٹ گیا تھا۔یاد رہے کہ 2018 میں سری دیوی کی لاش متحدہ عرب امارات کے ایک ہوٹل کے واش روم سے مل تھی جہاں وہ فیملی کے ہمراہ ٹھہری ہوئی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں