0

پٹرول مہنگا ہونے سے اس کی کھپت میں کتنی کمی ہوئی ہے؟ حیران کن اعدادو شمار سامنے آ گئے

کراچی (ویب ڈیسک)ملک میں بڑھتی ہوئی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں نے اس کی کھپت پر بھی گہرا اثر ڈالا ہے، ستمبر میں 25 فیصد کھپت میں کمی دیکھنے میں آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل کے مطابق اگست کے مقابلے ستمبر میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت 25 فیصد کم ہوئی ہے اور ستمبر کے دوران صرف 10 لاکھ ٹن پیٹرولیم مصنوعات فروخت ہوئیں۔اعداد و شمار کے مطابق بجلی پیدا کرنے والےفرنس آئل کی فروخت میں 61 فیصد کمی ہوئیماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وبا کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی یہ کم ترین فروخت ہے۔واضح رہے کہ حکومت نے یکم اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیتموں میں 11 روپے تک کمی کی ہے تاہم اس سے قبل 15 ستمبر کو پیٹرول کی قیمت میں ریکارڈ 26 روپے تک اضافہ کیاگیا تھا جس سے پیٹرول 332 روپے تک جا پہنچا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں