0

ماہرہ نے شادی میں کسے نہیں بلایا؟ مداحوں نے یاد دلا دیا

اسلام آباد:عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اپنے دوست سلیم کریم کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔اداکارہ ماہرہ خان اور سلیم کریم کی شادی کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے ماہرہ خان کو شادی کی مبارک باد دی جارہی ہے۔ماہرہ کی شادی کی تصاویر ان کی منیجر انوشے طلحہ خان نے سوشل میڈیا پر جاری کیں۔ماہرہ خان نے شادی کے موقع پر سفید رنگ کے عروسی لباس کا انتخاب کیا جبکہ سلیم کریم سیاہ رنگ کی شیروانی زیب تن کی۔تاہم ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے پوچھا کہ ‘ماہرہ خان کی شادی پر بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کیوں نہیں آئے؟’سوشل میڈیا صارفین نے جہاں شاہ رخ خان سے متعلق سوال کیے تو وہیں ماہرہ خان کے لباس سے متعلق کہا کہ انہوں نے پرینیتی چوپڑا کے لباس کو کاپی کیا ہے۔واضح رہے کہ ماہرہ خان نے اپنی پہلی ڈیبیو بالی ووڈ فلم شاہ رخ خان کے ساتھ کی تھی، اُنہوں نے فلم ‘رئیس’ میں شاہ رخ خان کی اہلیہ کا کردار ادا کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں