0

ایشیا کا تاج کس کے سر سجے گا، آج فائنل معرکے میں فیصلہ ہو جائے گا

لاہور : ایشیا کا تاج کس کے سر سجے گا، سری لنکا اور بھارت آج فائنل معرکے میں آمنے سامنے ہوں گے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر اڑھائی بجے شروع ہو گا، پریما داسا سٹیڈیم میں چوکے چھکوں کا مقابلہ ہو گا۔ سری لنکا 5 مرتبہ ایشیا کپ کا ٹائٹل جیت چکا ہے، دفاعی چیمپئن آئی لینڈرز بھارت کو میچ میں ٹف ٹائم دیں گے۔بھارت کی ٹیم بھی 6 دفعہ ایشیا کپ کا ٹائٹل جیت چکی ہے تاہم اس مرتبہ کیا کارکردگی دکھاتی ہے، یہ وقت ہی بتائے گا۔ بھارتی ٹیم کو آخری میچ میں بنگلا دیش سے شکست کی ہزیمت اٹھانا پڑی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں