0

جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو چوتھے ون ڈے میچ میں شکست دے دی

اسلام آباد:سنچورین؛چوتھے ون ڈے انٹرنیشنل میں جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو 164رنز سے شکست دے دی، 5 میچوں پر مشتمل سیریز 2-2 سے برابر ہوگئی۔سنچورین میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 416 رنز بنائے۔ ہینریچ کلاسین نے 83 گیندوں پر 174 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ ان کی اننگز میں 13چھکے اور اتنے ہی چوکے شامل تھے۔ڈیوڈ ملر 82 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے جبکہ راسی وینڈر ڈوسین 62 اور کوئنٹن ڈی کوک 45 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی ٹیم 34.5 اوورز میں 252 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ الیکس کیرے 99 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے جبکہ ٹم ڈیوڈ 35 اور مارنوس لبوشین 20 رنز بنا کر نمایاں رہے۔جنوبی افریقہ کے لونگی نگیڈی نے 4 اور کگیسور بادا نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز 2-2 سے برابر ہے، آخری اور فیصلہ کن میچ اتوار کو ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں