0

شہزادی ڈیانا شاہی محل کی سیڑھیوں سے جان بوجھ کر کیوں گریں؟وجہ سامنے آگئی

برطانیہ :شہزادی ڈیانا کے شاہی محل کی سیڑھیوں سے جان بوجھ کر نیچے گرنے کی وجہ سامنے آگئی۔شاہی مبصر اینڈریو مورٹن نے بتایا ہے کہ شہزادی ڈیانا نے خود اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ جب شہزادہ ولیم کی پیدائش متوقع تھی تو صرف شاہ چارلس کی توجہ حاصل کرنے کے لیے وہ جان بوجھ کر سیڑھیوں سے نیچے گری تھیں۔شہزادی ڈیانا نے اینڈریو مورٹن کو بھیجی اپنی ریکارڈ شدہ ٹیپ میں اس سچائی کا انکشاف کیا تھا۔انہوں نے برطانوی نشریاتی ادارے کو دیے اپنے ایک انٹرویو میں’بولیمیا‘ نامی بیماری کا شکار ہونے اور اس دوران پیش آنے والی مشکلات کے بارے میں بھی بتایا تھا۔یہاں یہ بتانا ضروری ہے کہ’بولیمیا‘ نامی بیماری کا شکار انسان بہت زیادہ کھانا کھانے لگتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں