0

ویگنر گروپ کو دہشتگرد تنظیم قرار دیکر اثاثے منجمند کرنے کا فیصلہ

برطانیہ :برطانیہ نے روسی نجی ملیشیا ویگنر گروپ کو دہشتگرد تنظیم قرار دیکر پابندی کا فیصلہ کرلیا، برطانیہ کی جانب سے عائد کردہ پابندی کے بعد ویگنر گروپ میں شامل ہونے یا کسی بھی طرح اس کی مدد کو ایک جرم تصور کیا جائے گا۔برطانوی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ برطانیہ کی پارلیمنٹ میں ویگنر گروپ پر پابندی سے متعلق ایک ڈرافٹ پیش کیا جائے گا جس کی منظوری کے بعد روسی نجی ملیشیا کو دہشتگرد تنظیم قرار دیکر اس کے اثاثے منجمند کردیئے جائیں گے۔برطانوی وزیر خارجہ نے کہا کہ ویگنر گروپ مسلسل عدم استحکام باعث بن رہا ہے اور یہ کام صرف روسی سیاسی مفادات کے حصول کیلئے کیا جاتا ہے، یہ دہشتگرد ہیں اور برطانیہ کا قانون اس معاملے میں بہت واضح ہے۔برطانوی وزیر داخلہ کے مطابق ویگنر گروپ نہ صرف دہشتگر د تنظیم بلکہ تباہی پھیلانے والا گروہ ہے، روسی صدر اسے ایک عسکری ہتھیار سمجھتے ہیں، جس کے یوکرین اور افریقا میں کیے گئے کام عالمی سکیورٹی کیلئے سنگین خطرے کا باعث ہیں۔واضح رہے کہ برطانیہ کے ٹیررازم ایکٹ 2000 کے تحت وزیر داخلہ کو یہ اختیار حاصل ہے کہ اگر وہ کسی تنظیم یا گروہ کے بارے میں سمجھتے ہیں کہ وہ دہشتگرد سرگرمیوں میں ملوث ہیں تو انہیں دہشتگرد قرار دے سکتے ہیں۔برطانیہ کا قانون اس معاملے میں بہت واضح ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں