0

کیا آپ 6 سیکنڈ میں اپنی ذہانت ثابت کرسکتے ہیں؟

اسلام آباد:آپ کو جو سیک اینڈ فائنڈ پزل میں کلاس کا منظر نظر آرہا ہے اس میں ایک بیس بال کا بیٹ بی پوشیدہ ہے، اسے چھ سیکنڈ میں ڈھونڈ کر آپ اپنی ذہانت کا ثبوت دے سکتے ہیں۔مذکوہ گیم سے نہ صرف ذہن متحرک ہوتا ہے بلکہ انسان کی قوت مشاہدہ کی جانچ بھی ہوتی ہے کہ وہ واقعی نظر نہ آنے والی چیزوں کو بھی اپنی صلاحیت کی بنا پر دریافت کرسکتا ہے۔ اس طرح کی پہیلی ہمیں آگاہی فراہم کرتی ہے کہ ہمارا دماغ ان پیچیدہ بصری معلومات پر کیسے عمل پیرا ہوتا ہے۔یہ طریقہ ویسے تو سادہ ہے مگر اطراف کا مشاہدہ کرنے کے لیے آپ کے بصری نظام کی صلاحیت کو جانچنے میں مدد گار ہے۔دماغ میں یادداشت اور ذہانت کا خانہ بھی ہوتا ہے، کسی بھی فرد کا بصری وہم دماغ کے ان حصوں کو متحرک کرنے میں مدد کرتا ہے۔ بصری وہم ایسی تصاویر ہوتی ہیں جو آپ کے دماغ کو کسی قدر الجھا دیتی ہیں اور اکثر ذہانت کا امتحان لینے کے لیے استعمال کی جاتی ہیں۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ باقاعدگی سے اس طرح کی مشق آپ کی جاننے کی صلاحیت کو نکھارتی ہے اور بالغوں میں معلوماتی کمی کو روک سکتی ہے۔ لہذا، اگر آپ یہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر کتنا تیز ہے، تو چلیں بیس بال کا بیٹ ڈھونڈ کر دکھائیں۔مذکورہ تصویر میں ایک کلاس روم کی منظر کشی کی گئی ہے جس میں ایک بیس بال بیٹ چھپا ہوا ہے تاہم چیلنج یہ ہے کہ اس میں چھپے ہوئے بیس بال بیٹ کو6 سیکنڈ میں تلاش کرلیا جائے۔اگر آپ دیے گئے وقت میں اسے تلاش کرچکے ہیں تو آپ واقعی عقابی نگاہوں کے مالک ہیں اور جو افراد اب تک اسے تلاش نہیں کر پائے تو پھر اس لال حلقے کے اندر دیکھ لیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں