0

ارجن رام پال کی بیٹی بھی شوبز میں آنے کیلئے تیار؟

اسلام آباد:بھارتی اداکار ارجن رام پال کی بیٹی سے متعلق چہ مگوئیاں شروع ہوگئی ہیں کہ وہ بھی اداکاری کی دنیا میں آنے کے لیے تیار ہیں۔ حال ہی میں ارجن رام پال نے بیٹی مائیرا رام پال کی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ ایک فشن شو کے دوران ریمپ پر واک کر رہی ہیں۔ارجن رام پال نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے تحریر کیا کہ انہیں اپنی بیٹی پر بہت فخر محسوس ہو رہا ہے۔ اداکار کی اس پوسٹ پر ان کی گرل فرینڈ گیبریئلا ڈیمٹریاڈیس نے بھی ارجن کی بیٹی کو بھرپور انداز میں داد دیتے ہوئے تالیوں والی ایموجی کے ساتھ اپنا ردِ عمل دیا۔واضح رہے کہ ارجن رام پال نے بھی اپنے فنی کیریئر کی شروعات ماڈلنگ سے کی تھی جبکہ ان کی پہلی فلم پیار عشق اور محبت تھی۔ ارجن کو فلم آنکھیں سے کامیابی ملی، اس کے بعد انہوں نے دل کا رشتہ، دل ہے تمہارا، اعلان، ڈان، راون، ہاؤس فلم اور اوم شانتی اوم جیسی کامیاب فلموں میں کام کیا۔ ارجن رام پال کے کیریئر کے آغاز کو دیکھتے ہوئے مداحوں کی جانب سے یہ چہ مگوئیاں بھی شروع ہوگئی ہیں کہ اب ان کی بیٹی بھی فلموں کا رخ کریں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں