0

شادی کے وقت شاہ رخ اور گوری نے اپنے نام کیوں تبدیل کیے تھے؟

اسلام آباد:بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کو اپنی بچپن کی محبت گوری چھبر سے شادی کے لیے اپنا نام تبدیل کرنا پڑا اور انہوں نے اپنا نام جیتندر رکھا۔ واضح رہے کنگ خان نے اکتوبر 1991 میں گوری سے شادی کی تھی۔ اس حوالے سے اپنے ایک پرانے انٹرویو میں انہوں نے انکشاف کیا تھا کہ گوری سے آریا سماج کے مطابق شادی کے لیے انہوں نے اپنا نام تبدیل کیا اور شادی کے لیے اپنا نام جیتندر کمار تلی کا انتخاب کیا۔شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ یہ نام انہوں نے دو فلم اسٹارز جیتندر اور راجندر کمار کو خراح تحسین پیش کرنے کے لیے چنا تھا۔ واضح رہے کہ تلی راجندر کمار کا خاندانی (سرنیم) نام تھا۔شاہ رخ خان جہاں اپنی اداکاری کی مہارت اور اسکرین پر اپنی موجودگی دکھانے میں کمال کے اداکار ہیں وہیں وہ اپنی حاضر جوابی اور پرمزاح گفتگو کے لیے بھی مشہور ہیں۔نام کی تبدیلی صرف شاہ رخ خان نے نہیں کی بلکہ گوری نے بھی نکاح کے موقع پر ایسا ہی کیا اور انہوں نے نکاح کی تقریب میں اپنا نام عائشہ رکھا۔کنگ خان نے اس حوالے سے انکشاف کیا کہ ہم نے یہ بات بہت سارے لوگوں کو نہیں بتائی تھی، البتہ دونوں نے آریہ سماج شادی اور نکاح کے علاوہ کورٹ میرج بھی کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں