0

اداکار ارمان کوہلی سابق گرل فرینڈ کو 50 لاکھ جرمانہ ادا نہ کرنے پر جیل جاسکتے ہیں

ممبئی :ممبئی ہائیکورٹ نے بھارتی اداکار ارمان کوہلی کو حکم دیا ہے کہ یا تو وہ اپنی سابق گرل فرینڈ نیرو راندھاوا کو 50 لاکھ روپے ادا کرے یا پھر جیل جانے کے لیے تیار رہیں۔عدالت کا یہ حکم اس معاملے سے متعلق ہے جس میں 2018ء میں عدالت میں ایک حملے کا کیس داخل کیا گیا تھا اور اس کیس کو اسی سال اس شرط یا بنیاد پر ختم یا منسوخ کردیا گیا تھا کہ 51 سالہ ارمان کوہلی اپنی سابق گرل فرینڈ نیرو راندھاوا کو 50 لاکھ روپے ادا کریں گے۔تاہم ارمان کی جانب سے عدالتی حکم پر عمل نہ کرنے پر نیرو راندھاوا نے دوبارہ عدالت سے رجوع کر کے مذکورہ بالا حکم کی بحالی کی درخواست دی ہے۔ پرانے حکم نامے میں عدالت کے ججز این ڈبلیو سامبرے اور آر این لاڈھا نے کہا تھا کہ یا تو وہ رقم ادا کریں گے یا پھر ہم انہیں دوبارہ جیل بھجوانے کا حکم بحال کریں گے۔ واضح رہے کہ نیرو رندھاوا نے ارمان پر کاروباری معاملات اور رقم کی لین دین کے جھگڑے کے دوران سیڑھی سے دھکا دیکر گرانے اور مارپیٹ کی شکایت درج کروائی تھی جس کے بعد ارمان کو گرفتار کرکے جیل بھجوا دیا گیا تھا لیکن بعد میں سیٹلمنٹ ہونے پر ارمان کو مشروط رہائی ملی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں