0

’پریتی زنٹا کی وجہ سے طلاق ہوئی، وہ معافی کے لائق نہیں‘

ممبئی: نامور بھارتی اداکارہ سچترا کرشنا مورتی نے ایک مرتبہ پھر سابق شوہر شیکھر کپور سے علیحدگی کی اصل وجہ بالی وڈ اسٹار پریتی زنٹا کو قرار دے دیا۔سُپر اسٹار شاہ رخ خان کی فلم ’کبھی ہاں کبھی ناں‘ (1994) سے ڈیبیو کرنے والی سچترا کرشنا مورتی نے شادی کے 12 سال بعد فلمساز شیکھر کپور سے 2007 میں علیحدگی اختیار کی تھی۔ ان کا الزام تھا کہ شوہر نے مجھے دھوکہ دیا۔حالیہ انٹرویو کے دوران سچترا کرشنا مورتی سے شادی کے بعد علیحدگی کے بارے میں جب سوال کیا گیا تو انہوں نے پریتی زنٹا کو اس کا اصل ذمہ دار ٹھہرایا۔انہوں نے کہا کہ پریتی زنٹا کو شیکھر کپور کے ساتھ ناکام شادی پر معاف نہیں کر سکتی، ابھی تک ان کو معاف نہیں کیا اور نہ ہی وہ معافی کے لائق ہیں۔2000 کی دہائی میں پہلی بار سچترا کرشنا مورتی نے پریتی زنٹا کو شوہر سے علیحدگی کی وجہ بتایا تھا اور اس کے بعد دونوں میں لفظی جنگ شروع ہوئی تھی۔پریتی زنٹا نے اپنے ایک بیان میں سچترا کرشنا مورتی کو گھریلو خاتون قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ میں انڈسٹری کی نمبر ون اداکارہ ہوں، آپ کو ایک ماہر نفسیات سے رجوع کرنا چاہیے کیونکہ آپ کا دماغی توازن ٹھیک نہیں۔بعدازاں جب سچترا کرشنا مورتی سے پریتی زنٹا کے مذکورہ بیان پر سوال کیا گیا تو اداکارہ نے کہا تھا کہ وہ بالکل آزاد ہیں اور جو تبصرہ کرنا چاہتی ہیں کریں، مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، گھریلو خاتون ہونے پر فخر محسوس کرتی ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں