0

انٹربینک: آئی ایم ایف معاہدے کے بعد ڈالر کو بریک، 11روپے سستا ہوگیا

اسلام آباد:انٹربینک میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری آنا شروع ہوگئی ہے۔پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدے کے بعد جہاں پیر کے روز اسٹاک مارکیٹ میں زبردستی تیزی دیکھی گئی اور ہنڈریڈ انڈیکس 2246 پوائنٹس ریکارڈ اضافے کے ساتھ 43 ہزار 899 پر بند ہوا وہیں گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں کمی ہوئی اور ڈالر 5 روپے تک سستا ہوا اور ڈالر 285 روپے کا ہوگیا۔آج منگل کے روز کاروبار کے آغاز پر ہی انٹربینک میں روپے کے سامنے ڈالر نیچے آگرا اور کاروبار شروع ہوتے ہی ڈالر کی قیمت میں 7 روپے 71 پیسے کمی ہوگئی جس کے بعد ڈالر 277 روپے 78 پیسے کا ہوگیا۔کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر میں مزید کمی ہوئی اور ڈالر مجموعی طور پر 11روپے ایک پیسے سستا ہوکر 274 روپے 98 پیسے کا ہوگیا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق 27 جون کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے میں ڈالر 285.99 روپے پر بند ہوا تھا فاریکس ایکسچینج ایسوسی ایشن کے رہنما ملک بوستان نے کہا کہ پاکستان کا جیسے ہی آئی ایم ایف سے معاہدہ ہوا ہے اس کے بعد ڈالر کا ریٹ نیچے آیا ہے، جن لوگوں نے اس امید پر ڈالر روکے تھے کہ ڈالر 500 روپے تک جائے گا تو ان کی امیدوں پر پانی پھر گیا ہے، شہباز شریف نے اسٹاک کے چھکے چھڑادیے ہیں اب ہوسکتا ہےکہ ڈالر 270 سے کم ہوجائے۔انہوں نے کہا کہ بلوم برگ بھی کہہ رہا ہے کہ پاکستانی روپیہ 240 تک آسکتا ہے، پاکستان کے اچھے دن آنے والے ہیں کیونکہ پاکستان نے ایک اچھے فیصلے کیے ہیں۔ملک بوستان کا کہنا تھا کہ سی پیک پر بھی چین بہت مطمئن ہے، چین نے احسن اقبال کو مسٹر سی پیک قرار دیا ہے، آئندہ دنوں میں معیشت بہتر ہوگی اور اسٹاک بھی مضبوط ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں