0

ملک میں سولر سسٹم بہت سستا ہو جائے گا، خرم دستگیر نے اعلان کر دیا

اسلام آباد:وفاقی وزیر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ ملک میں سولر انڈسٹری لگنے سے سولر سسٹم بہت سستا ہو جائے گا۔گوجرانوالہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے خرم دستگیر نے کہا کہ سولر سسٹم کی قیمتوں میں کمی آئی ہے، پاکستان میں بہت سے صنعت کار سولر اور بیٹریوں کی انڈسٹری لگانا چاہتے ہیں۔خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ بجلی کی مزید پیداوار کے لئے کام کر رہے ہیں، نیوکلیئر پلانٹ سے سستی بجلی حاصل ہو گی۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے بجلی پیداوار میں 5 ہزار میگا واٹ کا اضافہ کیا، ڈسٹری بیوشن کمپنیوں نے سیلاب میں بھرپور کردار ادا کیا تھاان کا کہنا ہے کہ لائن لاسسز اور بلوں کو کم کرنے کی ضرورت ہے، چینی کمپنی ساڑھے 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔مسلم لیگ ن کے رہنما نے یہ بھی کہا کہ سمندری طوفان کے باعث کچھ مشکلات آئی تھیں، 4 سال سے سی پیک پر کام نہیں ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں