0

شاہد آفریدی پاکستان کا ہائبرڈ ماڈل مسترد کرنے پر بھارت پر برہم

اسلام آباد:سابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے ایشیا کپ میں بھارت کے پاکستان آنے کے انکار اور ہائبرڈ ماڈل کی تجویز بھی مسترد کرنے پر بھارت پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔نجی میڈیا چینل پر گفتگو کے دوران ایشیا کپ کے پاکستان میں انعقاد کے حوالے سے شاہد آفریدی نے کہا کہ پی سی بی ایشیا کپ کے حوالے سے اور کیا کرسکتا ہے، اب ہر بورڈ کو یہ سوچنا چاہیے کہ ایسا وقت کسی بھی ملک کے کرکٹ بورڈ پر آسکتا ہے، پی سی بی نے ہمیشہ ہر بورڈ کو سپورٹ کیا، پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلادیش ، سری لنکا افغانستان بورڈ کو سپورٹ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں