64

چاہت فتح علی خان نے اپنے مخصوص انداز میں علی ظفر کا ’چھنو‘ پیش کر دیا

لندن :لندن میں مقیم استاد نصرت فتح علی خان کے مداح اور شوقین گلوکار چاہت فتح علی خان نے معروف گلاکار علی ظفر کے مقبول گانے ’چھنو‘ کی ٹانگ توڑی تو علی ظفر نے بھی ردعمل پیش کردیا۔سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ایک ویڈیو میں شوقین گلوکار چاہت فتح علی خان کو علی ظفر کا گانا ’چھنو‘ کچھ ترمیم کے ساتھ پیش کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔چاہت فتح علی خان نے نہ صرف علی ظفر کا گانا پیش کیا بلکہ ساتھ ہی علی ظفر کو لندن میں اپنے گھر آنے کی دعوت دی اور خود کو بھی علی ظفر کے گھر کا مہمان بنا لیا، کہتے ہیں کہ جب بھی میں لاہور آؤں گا تو آپ سے ملاقات کے لئے گھر ضرور آؤں گا۔استاد چاہت کی جانب سے لاہور آمد پر علی ظفر کے گھر جانے کے اعلان کے بعد گلوکار علی ظفر نے اللہ کی پناہ مانگ لی ہے۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر علی ظفر نے مذکورہ وائرل ویڈو کلپ ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’یا اللہ خیر‘۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں