171

کِم کارڈیشین کی ہمشکل ماڈل چل بسی

امریکا :امریکا کی مشہور ٹی وی شخصیت کِم کارڈیشین سے بہت زیادہ حد تک مشابہت رکھنے والی سوشل میڈیا اسٹار دل کا دورہ پڑنے سے چل بسیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 34 سالہ کرسٹینا ایشٹن نامی ماڈل کو پلاسٹک سرجری کے کچھ دیر بعد دل کا دورہ پڑا جس سے ان کی موت ہوئی۔رپورٹس کے مطابق کرسٹینا ایشٹن کی موت کی خبر ان کے اہلخانہ نے 26 اپریل کو سوشل میڈیا پر شیئر کی جبکہ ان کی آخری رسومات اگلے ہفتے ادا کی جائیں گی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کرسٹینا ایشٹن کے انسٹاگرام پر 6 لاکھ 26 ہزار فالوورز ہیں اوروہ کم کارڈیشین سے بہت زیادہ حد تک مشابہت رکھنے کے باعث مشہور ہوئی تھیں۔واضح رہے کہ حال ہی میں کینیڈین اداکار سینٹ وون کولوچی مشہور زمانہ کورین میوزک بینڈ بی ٹی ایس کے ایک رکن جیمین کی طرح نظر آنا چاہتے تھے اور اس کوشش میں ان کی جان چلی گئی تھی۔انہوں نے جیمین جیسا روپ دھارنے کے لیے 12 سرجریز کروائیں اور اسی اثنا میں وہ 22 سال کی عمر میں چل بسے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں