68

ساؤتھ انڈین فلموں کے اسٹار اداکار کے ہالی ووڈ میں چرچے

ممبئی :ساؤتھ انڈین فلموں کے اسٹار اداکار جونیئر این ٹی آر کی شہرت ہالی ووڈ تک پہنچ گئی ہے۔نامور ہالی ووڈ ڈائریکٹر جیمز گن نے آسکر ایوارڈ یافتہ بھارتی فلم ’RRR‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار رام چرن اور جونیئر این ٹی آر کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔فلم ’سوسائیڈ اسکواڈ‘ کے ڈائریکٹر جیمز گن سے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران یہ سوال پوچھا گیا کہ’کسی ایک ایسے بھارتی اداکار کا نام بتائیں جس کے ساتھ آپ کام کرنا چاہتے ہوں‘۔اُنہوں نے اس سوال کے جواب میں فلم’RRR‘ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ میں جونیئر این ٹی آر کے ساتھ کام کرنا چاہوں گا۔اُنہوں نے بھارتی اداکار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت ہی زبردست قسم کا انسان ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ مجھے بھارتی سینما اور بالی ووڈ فلموں کی جو بات پسند ہے وہ یہ ہے کہ ان تمام فلموں میں فن اور تفریح ​​ہوتی ہے۔جیمز گن نے کہا کہ فلم کو کیا ہونا چاہیئے اس کے بارے میں کوئی خاص اصول موجود نہیں ہیں، ایک فلم میں بہت سی مختلف چیزیں ہوسکتی ہیں اور میری نئی فلم کی موسیقی بالی ووڈ فلموں سے متاثر ہوکر تخلیق کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں