61

علی ظفر کینیڈا کے 2 شہروں میں کانسرٹ کریں گے

اسلا م آباد:پاکستان شوبز انڈسٹری کے ورسٹائل گلوکار، اداکار اور ماڈل علی ظفر کینیڈا کے 2 شہروں میں لائیو اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر علی ظفر نے بتایا کہ وہ 29 اپریل کو ٹورنٹو اور 30 اپریل کو وینکوور میں لائیو پرفارم کریں گے۔علی ظفر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر یہ بھی لکھا کہ ان کے پاس کانسرٹ کا فری ٹکٹ بھی ہے۔پاکستانی گلوکار کی پوسٹ پر کئی لوگوں نے انہیں لائیو دیکھنے کی حامی بھی بھر لی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں