104

صنم سعید سے نفرت کرنیوالی صارف کو محب مرزا کی دعائیں

اسلا م آباد:پاکستانی اداکار محب مرزا نے اہلیہ صنم سعید سے نفرت کا اظہار کرنے والی صارف کو دعائیں دے کر لاجواب کر دیا۔اداکار محب مرزا اور صنم سعید نے شادی کے بعد پہلی بار عید کے موقع پر ایک دوسرے کے ہمراہ تصویریں شیئر کیں۔اِن تصویروں پر جہاں محبت بھرے کمنٹس آئے وہیں کچھ انٹرنیٹ صارفین نے محب مرزا کو سابقہ اہلیہ، اداکارہ آمنہ شیخ کو چھوڑنے اور اداکارہ صنم سعید سے شادی پر تنقید کا نشانہ بنایا۔اِن تصویروں پر ایک صارف کا لکھنا تھا کہ وہ اب صنم سعید سے نفرت کرتی ہیں جس پر محب مرزا نے صارف سمیت اُس کے پورے خاندان کو دعائیں دے ڈالیں۔دوسری جانب ایک صارف نے محب مرزا کو سابقہ اہلیہ آمنہ شیخ کو چھوڑنے پر برا بھلا کہا جس کے جواب میں محب مرزا نے اس صارف کو بھی ڈھیر ساری دعائیں دے کر حیران اور لاجواب کر دیا۔یاد رہے کہ اکتوبر 2019ء میں آمنہ شیخ اور محب مرزا کے درمیان شادی کے 14 سال بعد علیحدگی ہو گئی تھی، اس جوڑے کی ایک بیٹی بھی ہے۔اداکار کی سابقہ اہلیہ، اداکارہ آمنہ شیخ نے اگست 2020ء میں دوسری شادی کی تصدیق کی تھی اور دوسری شادی کے بعد ان کے ہاں ستمبر 2021ء میں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں