0

پی ٹی آئی سے بامقصد مذاکرات کا ماحول بنتا ہے تو خوش آمدید کہیں گے، مولانا فضل الرحمان

ٹھٹھہ: جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ بامقصد مذاکرات کا ماحول ہوا تو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو خوش آمدید کہیں گے۔جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے خلاف ابھی تک گرینڈ الائنس کی کوئی تجویز سامنے نہیں آئی، ہم 9 مئی کو پشاور میں ملین مارچ کرنے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کا ایک پہلو قانونی ہے جبکہ دوسرا پہلو سیاسی بھی ہے۔ پی ٹی آئی کے وفود سے ملاقاتیں ہوئی ہیں۔ بامقصد مذاکرات کے لیے ماحول بنایا جائے تو ان کا خیر مقدم کیا جائے گا۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک میں عوامی نمائندگی نظر نہیں آ رہی۔ ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں حقیقی نظام قائم ہو۔واضح رہے کہ جمعیت علمائے اسلام نے 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کو دھاندلی زدہ قرار دیا ہے جب کہ پی ٹی آئی سمیت دیگر جماعتوں کو بھی انتخابی نتائج پر تحفظات ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں