0

کوئٹہ میں 4 دہشتگردوں کی پولیس پر فائرنگ، جوابی کارروائی تمام حملہ آور ہلاک

کوئٹہ کے علاقے شالکوٹ میں 4 دہشت گردوں نے پولیس موبائل پر فائرنگ کردی جب کہ جوابی کارروائی میں تمام حملہ آور مارے گئے۔کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے مطابق پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آور مارا گیا جب کہ 3 موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں نے فرار ہونے کی کوشش کی۔ترجمان کا کہنا تھا کہ آپریشنل ٹیم کی کارروائی میں تینوں دہشت گرد مارے گئے، جن کے قبضے سے اسلحہ، دستی بم اور موٹر سائیکلیں برآمد ہوئیں، حملہ آوروں کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کوئٹہ پولیس ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے بہادری سے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔حالیہ دنوں میں بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ اپریل میں نوشکی کے قریب تفتان جانے والی بس سے اغوا ہونے والے 9 مسافروں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ ہلاک شدگان کی لاشیں قومی شاہراہ کے قریب پہاڑی علاقے میں پل کے نیچے سے ملی ہیں۔جاں بحق ہونے والوں کا تعلق پنجاب سے بتایا جاتا ہے۔ سلطان چلائی کے قریب مسلح افراد نے بس روک کر مسافروں کو اغوا کر لیا۔ ملزمان نے ایم پی اے غلام دستگیر کے بھائی کی گاڑی کو بھی روکنے کی کوشش کی اور نہ رکنے پر فائرنگ کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں