154

اداکارہ جیا خان خودکشی کیس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا

ممبئی :بالی ووڈ اداکارہ جیا خان کے خود کشی کیس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سینٹرل بیورو آف انویسٹیگیشن (سی بی آئی) کی خصوصی عدالت نے جیا خان کے بوائے فرینڈ اداکار سورج پنچولی کے خلاف اداکارہ کو خودکشی پر اکسانے کے معاملے پر اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔یاد رہے کہ ایک دہائی کے طویل انتظار کے بعد اداکارہ جیا خان کی خودکشی کیس میں پیش رفت ہوئی ہے۔بھارتی میڈیا ’ٹائمز آف انڈیا‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق بھارتی خصوصی عدالت 10سال پرانے کیس کا فیصلہ کل بھارتی وقت کے مطابق 10 بج کر 30 منٹ پر سنائے گی۔یاد رہے کہ اس کیس میں اداکار سورج پنچولی ایک مرکزی کردار کی حیثیت رکھتے ہیں، 2018 میں سورج پنچولی پر باقاعدہ فردِ جرم بھی عائد ہو چکی ہے۔کیس کا پسِ منظرواضح رہے کہ سپر ہٹ فلموں میں کام کرنے والی اداکارہ جیا خان نے 3 جون 2013ء کو خود کشی کر لی تھی، وہ جوہو میں اپنی رہائش گاہ پر لٹکتی ہوئی پائی گئی تھیں، آنجہانی اداکارہ کی والدہ رابعہ نے بیٹی کی موت کے فوراً بعد دعویٰ کیا تھا کہ اُن کی بیٹی کو سورج پنچولی نے قتل کیا ہے۔سورج پنچولی جو اداکارہ جیا خان سے ڈیٹنگ کر رہے تھے، اس کیس میں اُن پر اداکارہ کو خودکشی کے لیے اکسانے کا الزام عائد ہے، سورچ پنچولی کو جیا خان کی جانب سے لکھے گئے آخری مبینہ خط کے ملنے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔
2013ء میں سورج کے خلاف دفعہ 306 (خودکشی کے لیے اکسانا) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔جیا خان کی خودکشی کے بعد اداکارہ کی والدہ رابعہ کی جانب سے سورج پنچولی پر بیٹی کے ساتھ بدسلوکی کے ساتھ پیش آنے اور اُسے خودکشی پر اُکسانے کے الزامات لگائے گئے تھے۔دوسری جانب سورج پنچولی کے والدین زرینہ وہاب اور آدتیہ پنچولی کا اِن الزامات سے متعلق کہنا ہے کہ اِن کا بیٹا سورج، اداکارہ کی موت کا ذمہ دار نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں