15

پی ایف ایف کے زیر اہتمام نیشنل چیلنج کپ 2023 ء کا آج سے آغاز

اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کے زیر اہتمام نیشنل چیلنج کپ 2023 ء کا آغاز ( آج ) منگل سے 7 مختلف شہروں میں ہو گا۔پی ایف ایف کے مطابق ایونٹ میں 27 اداروں کی ٹیمیں شریک ہوں گی جبکہ ابتدائی مرحلے کے میچز 24 جنوری سے 12 فروری تک راولپنڈی، پشاور، کوئٹہ، کراچی، لاہور، فیصل آباد اور بہاولپور میں کھیلے جائیں گے۔پہلے مرحلے میں ہر ٹیم 6 گروپ میچ کھیلے گی، تمام ٹیموں کو 3 ہوم اور 3 اوے میچز کھیلنے کا موقع ملے گا، ہر گروپ سے سرفہرست 2 ٹیمیں راؤنڈ 16 کیلئے کوالیفائی کریں گی۔ایونٹ کا افتتاحی میچ پاکستان نیوی اور پولیس کے درمیان کے پی ٹی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں