0

سولر پینل لگانے والوں سے ٹیکس لینے کا فیصلہ

سولر پینل لگانے والوں کے لیے بری خبر یہ ہے کہ حکومت نے ٹیکس لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق 12 کلو واٹ کے گھریلو یا کمرشل سولر پینل لگانے والوں پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔حکومت نے گھریلو یا کمرشل سولر صارفین پر 2000 روپے فی کلو واٹ ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 12 کلو واٹ کا سولر پینل لگانے والے صارفین سے 24,000 روپے وصول کیے جائیں گے۔اس حوالے سے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے وزارت بجلی کو سمری ارسال کردی ہے۔ پاور ڈویژن نے سی پی پی اے کی سمری منظوری کے لیے وزیراعظم کو بھجوا دی ہے۔ملک میں نصب سولر پینلز کے نرخوں پر نظر ثانی کی تجویز بھی زیر غور ہے۔ سمری کی منظوری کے بعد سولر پینل کے نرخوں میں کمی کی درخواست نیپرا میں دائر کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں