0

مریم نواز پولیس کے بعد اب کس فورس کی وردی پہنیں گی؟جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز پولیس کے بعد اب ایلیٹ فورس کی وردی پہنیں گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایلیٹ فورس نے مریم نواز کے لیے کالی وردی بھی سلائی کی ہے، وہ رواں ہفتے ایلیٹ فورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب میں ایلیٹ یونیفارم پہنیں گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے ایلیٹ فورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی حتمی تاریخ کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔. ترجمان پنجاب پولیس نے لکھا تھا کہ پولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز پولیس کی وردی پہننے کی حقدار ہیں۔پنجاب پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ سینٹرل پولیس آفس کو سینکڑوں پیغامات موصول ہوئے جن میں پولیس افسران نے اس اقدام کو سراہا۔ ٹویٹس میں کہا گیا کہ خواتین پولیس اہلکار تقریب کا جشن منا رہی تھیں اور ان کے پاس وردی میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی مختلف تصاویر تھیں۔ ترجمان نے کہا کہ پنجاب پولیس امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے اور ملک بھر میں انسداد دہشت گردی کی کوششیں جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں