136

مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی، ضلع بارہ مولا میں نوجوان شہید

وادی: (نیوز ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی رک نا سکی، بھارتی فورسز نے ضلع بارہ مولا میں ایک اور نوجوان کو شہید کر دیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی کے ضلع بارہ مولا میں قابض فوج نے نوجوان کو سرچ آپریشن کی آڑ میں شہید کیا، غاصب فوج نے گھر گھر تلاشی کے دوران لوگوں کو زدو کوب بھی کیا۔

علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کر دی گئی۔ کشمیری عوام نے بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں