0

کسانوں سے گند م خریدی جائے گی یا نہیں؟ پنجاب حکومت نے حتمی فیصلہ کرلیا

لاہور (ویب ڈیسک) حکومت کی جانب سے گندم کی خریداری شروع نہ ہونے سے کسان پریشان ہیں جب کہ پنجاب حکومت کا گندم خریدنے کا کوئی ارادہ نہیں اور فوری طور پر گندم نہ خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ خوراک پنجاب کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کا گندم خریدنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ مریم نواز مڈل مین کے بجائے براہ راست کسانوں کو فائدہ پہنچانا چاہتی ہیں، حکومت کسانوں کا حق مار کر مڈل مین کو فائدہ نہیں پہنچا سکتی۔ محکمہ خوراک کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں 22 لاکھ 70 ہزار ٹن گندم موجود ہے۔پنجاب کے پاس ایک سال کی گندم ہے تو مزید کیسے خریدیں گے؟ اس کو کرنے اور انتظام کرنے میں ایک ارب روپے سے زیادہ کی ضرورت ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اربوں روپے کی بچت کرکے کسانوں کو کسان کارڈ سمیت دیگر سہولیات دی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں