0

کشمور: ڈاکوؤں کا گھر پر راکٹ حملہ، 3 افراد جاں بحق ، متعدد زخمی،,مزید ہلاکتوں کاخدشہ امدادی ٹیمیں روانہ،ہر طرف چیخ وپکار،

کشمور: کچے کے علاقے گالپور میں ڈاکوؤں نے گھر پر راکٹ سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ راکٹ حملے میں 3 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوئے، زخمیوں کو لاڑکانہ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ 2 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ اس سے قبل گوادر سربند میں فش ہاربر جیٹی کے قریب رہائشیوں کے کوارٹرز پر دہشت گردوں نے حملہ کر کے 7 افراد کو قتل کر دیا۔ ایس ایچ او گوادر تھانہ محسن علی نے بتایا کہ کوارٹرز میں دہشت گردوں نے 107 افراد کو بے دردی سے قتل کیا ہے۔ محسن علی کے مطابق جاں بحق اور زخمی افراد سربندر میں حجام کی دکان پر کام کرتے تھے، لاشوں اور ایک زخمی کو اسپتال پہنچایا گیا۔ جاں بحق اور زخمی کا تعلق خانیوال سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں