0

، کاروبار کے آغاز پر ہی ڈالر کتنا سستا ہو گیا؟ پاکستانیوں کے لئے اچھی خبرآگئی،مزید جانیں

انٹربینک میں ڈالر 10 پیسے سستا ہوگیا، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز مثبت ہوا۔ انٹربینک میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر میں 10 پیسے کی کمی کے باعث ڈالر 278 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز مثبت رہا۔ کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 217 پوائنٹس کے اضافے سے 72,819 کی سطح پر پہنچ گیا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ کاروباری روز منفی رہا، اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 159 پوائنٹس کی کمی سے 72601 پر بند ہوا۔کاروباری دن کے دوران 100 انڈیکس 720 پوائنٹس کی بینڈ میں رہا۔ انڈیکس کی گزشتہ روز کی بلند ترین سطح 73 ہزار 79 تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں