184

پاکستانیوں کیلئے انتہائی اچھی خبر آگئی ،متحدہ عرب امارات کاپاکستان کیلئے بڑا اعلان

اسلام آباد(ویب ڈیسک)معاشی مشکلات سے دوچار پاکستان کیلئے متحدہ عرب امارات نے بڑے پیکیج کا اعلان کردیا ۔تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات نے پاکستان میں اقتصادی شعبے میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کردیا ۔ اماراتی میڈیا کے مطابق سرمایہ کاری کا مقصد پاک یواے ای تعاون کا فروغ اور مواقع کی تلاش ہے، سرمایہ کاری کا مقصد پاک امارات اقتصادی روابط کو وسعت دینا بھی ہے۔ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات اور پاکستان مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھیں گے، اس تعاون میں گیس، توانائی، صحت، بائیوٹیکنالوجی اور ای کامرس کے شعبے شامل ہیں۔زرعی ٹیکنالوجی، لاجسٹکس، ڈیجیٹل کمیونیکیشن اور مالیاتی خدمات کے شعبے بھی شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں