0

100سے زائد قیدی کس ملک کی جیل سے بھاگ گئے؟

نائیجیریا کی ایک جیل سے 100 سے زائد قیدی شدید بارش کے بعد فرار ہو گئے۔نائیجیریا کے دارالحکومت ابوجا کے قریب ایک جیل سے 100 سے زائد قیدی فرار ہو گئے ہیں۔ جیل حکام نے بتایا کہ رات بھر ہونے والی شدید بارش سے جیل کے کچھ حصوں کو نقصان پہنچا ہے۔جیلوں کے ترجمان ادمو دوزاکو نے بتایا کہ رات بھر کی چند گھنٹوں کی بارش نے نائجر کے ریاستی قصبے سولیجا میں ایک درمیانے درجے کی سکیورٹی والی جیل کی باڑ کو تباہ کر دیا، جس سے مجموعی طور پر 118 قیدیوں کو فرار ہونے کا موقع ملا۔ترجمان نے مزید کہا کہ عوام سے گزارش ہے کہ فرار ہونے والے قیدیوں کو تلاش کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع قریبی سیکیورٹی ایجنسی کو دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں