0

پاکستان اہم ترین شراکت داروں میں سے ایک ہے، امریکا نے دو ٹوک بات کہہ دی

امریکی محکمہ خارجہ کے پرنسپل نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں ہمارے اہم ترین شراکت داروں میں سے ایک ہے۔واشنگٹن ڈی سی میں پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ سیکیورٹی اور تجارت کے شعبوں میں ہمارا تعاون جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان مضبوط رشتہ ہے اور ہم اسے مزید مضبوط بنانا چاہتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں ویدانت پٹیل نے کہا کہ سکھ رہنما پر حملے کا معاملہ امریکی محکمہ انصاف دیکھ رہا ہے، صرف وہی اس پر تبصرہ کر سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں